پاک، انگلینڈ کرکٹ سیریز، وسیم اکرم کو اہم ذمہ داری مل گئی، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

پاک، انگلینڈ کرکٹ سیریز، وسیم اکرم کو اہم ذمہ داری مل گئی، پاکستانیوں کیلئے ...
پاک، انگلینڈ کرکٹ سیریز، وسیم اکرم کو اہم ذمہ داری مل گئی، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر وسیم اکرم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے دوران کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ انگلینڈ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے تینوں ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز میں کمنٹری کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم مانچسٹر میں اپنے گھر پر دو ہفتے کا قرنطینہ مکمل کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم اس وقت دورہ انگلینڈ پر برطانیہ پہنچ چکی ہے، جہاں کھلاڑیوں نے ایس او پیز کے مطابق خود کو قرنطینہ کرنے اور کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹریننگ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

مزید :

کھیل -