دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد کتنی ہو گئی؟پریشان کن تفصیلات آ گئیں
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ اعدادوشمار7جولائی کوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوری دنیا میں نوول کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد1کروڑ16لاکھ20ہزار96تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ 29لاکھ36ہزار77 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ برازیل16لاکھ23ہزار284مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے، بھارت 7 لاکھ 19ہزار 664 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ روس میں 6لاکھ86ہزار852 مصدقہ کیسز ہیں۔پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد3لاکھ 5ہزار703اور چلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2لاکھ 98ہزار557جبکہ برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2لاکھ87ہزار290تک پہنچ گئی ہے۔میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد2لاکھ 61ہزار750 اورسپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد2لاکھ51ہزار789 تک پہنچ گئی ہے ۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد85ہزار338ہوگئی ہے۔