گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی،9 نمبر کتنے لاکھ روپے میں فروخت ہوا؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی،9 نمبر کتنے لاکھ روپے میں فروخت ہوا؟ جان کر ...
گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی،9 نمبر کتنے لاکھ روپے میں فروخت ہوا؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹاؤن ہال میں گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی ہوئی جس دوران 9 نمبر اب تک کا سب سے مہنگا نمبر قرار پایا جو 20 لاکھ روپے میں فروخت ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی سیریل ایل ای بی 20 کے پرکشش نمبروں کی نیلامی ہوئی جس دوران 55 نمبر فروخت ہوئے جن سے 40 سے 45 لاکھ روپے آمدن ہوئی۔ نیلامی میں 9نمبر 20 لاکھ روپے میں فروخت ہوا جو اب تک کا سب سے مہنگا نمبر قرار پایا، 1 نمبر 15 لاکھ 10 ہزار روپے، 2 نمبر ڈیڑھ لاکھ جبکہ 3 نمبر ایک لاکھ 64 ہزار میں فروخت ہوا۔
محکمہ ایکسائز کے سینئر انسپکٹر ضیاءچیمہ نے کہا ہے کہ 40 سے 45 لاکھ روپے میں 55 نمبر فروخت ہو چکے ہیں جبکہ اس دفعہ نیلامی سے کافی اچھی آمدن متوقع ہے کیونکہ کورونا وائرس کی عالمگیر وباءکے باعث یہ نیلامی تاخیر سے ہوئی ہے اور ایک تخمینے کے مطابق اس نیلامی سے ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے انکم ہو گی۔