کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں اس لئے عید الضحیٰ کے فیصلوں میں ۔۔۔۔پنجاب حکومت نے زوردار اعلان کردیا 

کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں اس لئے عید الضحیٰ کے فیصلوں میں ۔۔۔۔پنجاب حکومت نے ...
کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں اس لئے عید الضحیٰ کے فیصلوں میں ۔۔۔۔پنجاب حکومت نے زوردار اعلان کردیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے عیدا لاضحی کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں عید الفطر پر کئے گئے فیصلوں کو ہرصورت پیش نظر رکھے گی،کورونا وائرس کا خطرہ ہمارے سروں سے مکمل طور پر ٹلا نہیں ہے، اس لئے ہمیں غیر معمولی اقدامات اٹھانا ہوں گے،ماضی میں مسلم لیگ (ن) کی سرپرستی میں مافیاز پلتے تھے لیکن اب یہ روایت اب دم توڑ چکی ہے،عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے دعویدار ہر کڑے وقت میں عوام کو تنہا چھوڑ کر بیرون ملک بھاگ گئے اور یہ ان کا وطیرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے، اس کے تدارک کیلئے اقدامات کے ساتھ ساتھ معاشی سر گرمیوں کوبھی رواں دواں رکھنا چاہتی ہے لیکن بعض مواقعوں پر غیر معمولی فیصلے کرنا نا گزیر ہیں،حکومت عید الاضحی کے حوالے سے ماہرین سے مشاورت کر رہی ہے اورایسے فیصلے کئے جائیں گے جس سے انسانی جانیں محفوظ رہ سکیں،اس حوالے سے تجاویز تیاری کے مراحل میں ہیں جنہیں حتمی طور ر پر طے کر کے جلد سامنے لایا جائے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)معیشت کے حوالے سے مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے،عوام جانتے ہیں کہ لیگیوں کے کرموں کی وجہ سے ملک کے حالات اس نہج پر پہنچے،سابقہ حکمرانوں کاوژن 2025ملک کی ترقی نہیں بلکہ کرپشن اور اپنی ترقی کا وژن تھا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال نیب کو مطلوب لیکن اپنی سیاست چمکانے کیلئے حکومت پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر بیان بازی نہ کی جائے،لیگیوں نے یہ منصوبے اپنی ذاتی جیب سے شروع نہیں کئے،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں پر بر ق رفتاری سے کام جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -