ماضی میں کھیلے جانے والے ""اس کھیل""نے۔۔۔ہمایوں اختر خان نے اپوزیشن جماعتوں کو پرانی یادیں تازہ کرواتے ہوئے مشورہ دے دیا

ماضی میں کھیلے جانے والے ""اس کھیل""نے۔۔۔ہمایوں اختر خان نے اپوزیشن جماعتوں ...
ماضی میں کھیلے جانے والے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنمااورسابق وفاقی وزیرہمایوں اختر خان نےکہاہےکہ ماضی میں کرپشن اور لوٹ مار کے میوزیکل چیئرکےکھیل نےملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا،سیاسی مخالفین بھی موجودہ حکومت پر کرپشن کے حوالے سے انگلی نہیں اٹھا سکتے، وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے سختی سے نوٹس لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے دستیاب وسائل سے بڑھ کر خرچ کر رہی ہے اور پسے ہوئے طبقات پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ان کا سہارا بنیں گے،اپوزیشن مشکل حالات میں منفی سیاست کی دیگ چولہے پر چڑھانے کی بجائے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں اپنا کردار ادا کرے،عوام با شعور ہو چکے ہیں وہ حکومت کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی سر گرمیوں پربھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور جو بھی ملک و قوم کے مفاد کے خلاف جائے گا وقت آنے پر اس کا محاسبہ بھی کریں گے۔

ہمایوں اختر خان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں اپنے سیاسی مفادات کو کبھی آڑے نہیں دیا بلکہ کئی مواقعوں پر غیر معمولی اور غیر مقبول فیصلے بھی کئے جس کی وجہ سے عمران خان کواپنے ملک اور عوام سے بے پناہ محبت ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مافیاز کے پنجوں سے آزاد کرانے کے لئے پر عزم ہیں اور کرپشن کا کاروبار رکنے سے عوام کی زندگیوں میں حقیقی معنوں میں خوشحالی اور آسودگی آئے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -