خاتون سرکاری افسر کی خود سوزی، سوسائڈ نوٹ میں کیا لکھا؟

خاتون سرکاری افسر کی خود سوزی، سوسائڈ نوٹ میں کیا لکھا؟
خاتون سرکاری افسر کی خود سوزی، سوسائڈ نوٹ میں کیا لکھا؟

  

لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون پی سی ایس افسر نے خود سوزی کرلی، اپنے سوسائڈ نوٹ میں انہوں نے ورک لوڈ کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔

منی منجری رائے ضلع بلیا کے علاقے منیر نگر پنچائیت کی ایگزیکٹو آفیسر تھیں۔ وہ گزشتہ 2 سال سے اس عہدے پر کام کررہی تھیں تاہم پیر کی شب انہوں نے خود سوزی کرلی۔

خاتون افسر ایک کرائے کے فلیٹ میں رہتی تھیں، منگل کے روز پڑوسیوں کو کچھ شک ہوا جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو منی رائے کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔

لاش کے پاس سے سوسائڈ نوٹ بھی  ملا ہے جس میں منی رائے نے لکھا کہ وہ دلی اور ممبئی سے جان چھڑانا چاہتی تھیں لیکن انہیں ایک سازش کے تحت منیر نگر میں پھنسادیا گیا۔ منی منجری رائے کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی پر قوانین کے برخلاف فنڈز جاری کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔پولیس نے ان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -