برہان وانی کے یوم شہادت پرمقبوضہ کشمیر کی معروف جہادی تنظیم نے ایسا اعلان کردیا کہ بھارتی فوج کے پسینے چھوٹ جائیں گے

برہان وانی کے یوم شہادت پرمقبوضہ کشمیر کی معروف جہادی تنظیم نے ایسا اعلان ...
برہان وانی کے یوم شہادت پرمقبوضہ کشمیر کی معروف جہادی تنظیم نے ایسا اعلان کردیا کہ بھارتی فوج کے پسینے چھوٹ جائیں گے

  

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) حزب المجاہدین جموں کشمیر کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شمشیر خان نے کہا ہے کے 8 جولائی برہان وانی شہید کے چوتھے یوم شھادت کو یوم تجدید عہد کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

میڈیاء کے نام جاری ایک بیان میں ڈپٹی سپریم کمانڈر حزب المجاہدین شمشیرخان نے کہا ہے کے شہید برہان مظفر وانی کے چوتھے یوم شہادت کو یوم تجدید عہد کے طور پر منایا جارہاہے، برہان وانی شہید نے 2016 سے قبل تحریک کو درپیش مشکل حالات میں مہمیز بخشی، کشمیری نوجوانوں کو ازادی کے کاروان کی طرف راغب کرکے بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا، برہان وانی نے اپنے بھائی خالد وانی کی شھادت کے بعد اس اعلی اور ارفع راستے میں اپنی شھادت پیش کی۔ شمشیر خان نے کہا کے بھارت سے ریاست کی آزادی کیلیئے جانیں قربان کرنے والے عظیم شھداء ہمارے قومی ہیروز ہیں، شھداء کے آزادی کے مشن کو جاری رکھنے اور بھارت سے آزادی کیلیئے 8 جولائی تجدید عہد کا دن ہے۔

یاد رہے کہ برہان مظفر وانی کے چوتھے یوم شہادت کے موقع پر مقبوضہ وادی میں تمام کشمیری تنظیموں کی جانب سے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

مزید :

قومی -