مکافاتِ عمل؟ دعا منگی کو اغوا کرنے والے کورونا میں مبتلا ہوگئے

مکافاتِ عمل؟ دعا منگی کو اغوا کرنے والے کورونا میں مبتلا ہوگئے
مکافاتِ عمل؟ دعا منگی کو اغوا کرنے والے کورونا میں مبتلا ہوگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد سے نوجوان لڑکی دعا منگی کو اغوا کرنے والے ملزمان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

دعا منگی اغوا سے متعلق کیس کی سماعت منگل کے روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی۔ ملزمان کو پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا جس پر جیل حکام نے بتایا کہ چند ملزمان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ جن ملزمان کو کورونا ہے انہیں کورونا وارڈ میں منتقل کیا جائے جبکہ باقی ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -