سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں سونے کی قیمت ایک ہزار روپے سے ایک بار پھر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونا ایک لاکھ 5 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونا 857 روپے مہنگا ہوکر 90 ہزار 792 روپے کا ہوگیا۔