وہ خاتون جس کے پاس دنیا کے معروف ترین لوگوں کی شرمناک ویڈیوز موجود ہیں، ایسا دعویٰ سامنے آ گیا کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ گئیں

وہ خاتون جس کے پاس دنیا کے معروف ترین لوگوں کی شرمناک ویڈیوز موجود ہیں، ایسا ...
وہ خاتون جس کے پاس دنیا کے معروف ترین لوگوں کی شرمناک ویڈیوز موجود ہیں، ایسا دعویٰ سامنے آ گیا کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ گئیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کم عمر بچیوں سمیت درجنوں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے امریکی کاروباری شخص جیفرے ایپسٹین کے کیس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس کے جرائم عدالت میں ثابت ہو گئے اور اس نے 10اگست 2019ءکو جیل میں خودکشی کر لی تھی۔ گزشتہ دنوں انہی کیسز کے حوالے سے جیفرے کی سابق گرل فرینڈ گیزلین میکسویل کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر ان جنسی جرائم میں جیفرے کا ساتھ دیتی رہی۔ اب گیزلین کی ایک دوست نے اس کے حوالے سے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے گیزلین کی دولت نے بتایا ہے کہ گیزلین کے پاس جیفرے کی کم عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز موجود ہیں۔ جیفرے کے پاس اس حوالے سے جتنا بھی مواد تھا، اس کی ایک کاپی گیزلین کے پاس لازمی ہوتی تھی جو اب بھی اس کے پاس ہیں۔ گیز لین کی دوست نے بتایا ہے کہ اس کے پاس صرف جیفرے ہی نہیں، دنیا کی کئی بڑی شخصیات کی فحش ویڈیوز ہیں جنہیں وہ لڑکیاں مہیا کرتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جب پولیس نے نیویارک میں واقع جیفرے ایپسٹین کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تو انہیں وہاں سے سینکڑوں کی تعداد میں ایسی تصاویر اور ویڈیوز ملی تھیں جن میں جیفرے کم عمر لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنا رہا ہوتا ہے۔ گیزلین کی اس سابق دوست کا کہنا تھا کہ جیفرے نے ممکنہ طور پر بہت سا مواد ضائع کر دیا تھا کیونکہ اسے معلوم ہو گیا تھا کہ اب اس کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ تاہم اس کے تمام مواد کی کاپیاں اب بھی گیزلین کے پاس موجود ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے وہ خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کرے گی۔ واضح رہے کہ گیزلین برطانوی نژاد خاتون ہے جس کا باپ بھی سرمایہ کار تھا تاہم اوائل عمری میں ہی اس نے باپ کی دولت اڑا لی اور اس کی موت کے بعد امریکہ منتقل ہو گئی جہاں اس نے مبینہ طور پر دنیا کی بڑی بڑی شخصیات کو لڑکیاں سپلائی کرنے کا مکروہ دھندہ اپنا لیا۔ اسی دوران اس کی ملاقات جیفرے سے ہوئی اور دونوں اکٹھے رہنے لگے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -