سعودی ولی عہد کے قریبی مشیر سمیت 20سعودی شہریوں پر برطانیہ نے سخت پابندیاں لگا دیں

سعودی ولی عہد کے قریبی مشیر سمیت 20سعودی شہریوں پر برطانیہ نے سخت پابندیاں ...
سعودی ولی عہد کے قریبی مشیر سمیت 20سعودی شہریوں پر برطانیہ نے سخت پابندیاں لگا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف ترکی میں مقتول صحافی جمال خاشقجی کے ملزمان کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے اور دوسری طرف برطانیہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف ایک مہم شروع کر دی گئی ہے اور ان کے برطانیہ میں داخلے پر ہی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق شہزادہ محمد سعودی عرب میں کئی جائیدادوں کے مالک ہیں اور اب نیوکاسل یونائیٹڈ نامی فٹ بال کلب بھی خریدنے جا رہے ہیں تاہم جمال خاشقجی کی منگیتر نےمطالبہ کیاہےکہ برطانوی حکومت اب شہزادہ محمدپر اپنے ملک میں پراپرٹی خریدنے پر پابندی عائد کرے۔ اسے نیوکاسل یونائیٹڈ بھی نہیں خریدنے دینا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق جمال خاشقجی کی منگیتر کا کہنا تھا کہ ”اگر مائیک ایشلے نیوکاسل یونائیٹڈ کے لیے برا خواب ثابت ہوا ہے تو شہزادہ محمدبھیانک خواب ہوگا۔“برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک راب نےدنیامیں انسانی حقوق کی سب سےزیادہ پامالی کرنے والے 49لوگوں کی فہرست دی ہے جن پر برطانوی حکومت کی طرف سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان میں 20سعودی عہدیدار ہیں جن میں سے بیشتر شہزادہ محمد کے بااعتماد ساتھی ہیں اور مبینہ طور پر جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں۔ دیگر کئی برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ شہزادہ محمد کو ’پرسونا نان گریٹا‘ قرار دیا جائے۔ سفارتی اعتبار سے جب کوئی ملک کسی شخص کو ’پرسونانان گریٹا‘ قرار دے دیتا ہے تو اس شخص کے اس مخصوص ملک میں داخلے اور قیام پر پابندی عائد ہو جاتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -