گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کس صوبے میں ایس او پیز کی کتنی خلاف ورزی ہوئی اور کیا ایکشن لیا گیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کس صوبے میں ایس او پیز کی کتنی خلاف ورزی ہوئی اور ...
گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کس صوبے میں ایس او پیز کی کتنی خلاف ورزی ہوئی اور کیا ایکشن لیا گیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

  

اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی 6392 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے تحت 604 مارکیٹ، دکانیں اور ایک صنعتی یونٹ سیل کیا گیا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کس صوبے میں ایس او پیز کی کتنی خلاف ورزی ہوئی اور کیا ایکشن لیا گیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

ملک بھر میں ایس او پیز کی کتنی خلاف ورزیاں ہوئیں اور کیا ایکشن لیا گیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1001 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے ہوئے. اسلام آباد میں ایس اوپیزکی 30 خلاف ورزیاں ہوئیں جس کے بعد 3 مارکیٹ و دکانیں سیل اور 2 ٹرانسپورٹرز کو جرمانہ ہوا۔ آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 1102 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے تحت 28 مارکیٹ ودکانیں، سیل اور 182 گاڑیوں کو جرمانے کیے گئےجبکہ 24گھنٹے میں گلگت بلتستان میں ایس اوپیز کی 135 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس کے بعد گلگت بلتستان میں 26مارکیٹ ودکانیں سیل، اور ٹرانسپورٹرز کوجرمانے کیے گئے۔

 پنجاب میں ایس او پیز کی 1925 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، صوبے میں 324 مارکیٹ، دکانیں سیل اور 531 گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے۔ 24 گھنٹے میں بلوچستان میں ایس اوپیز کی 434 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، صوبے میں 44 مارکیٹ و دکانیں سیل اور 167ٹرانسپورٹرز کو جرمانا ہوا۔ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں ایس او پیز کی 545 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، سندھ میں 32 مارکیٹ و دکانیں، ایک صنعتی یونٹ سیل اور 105 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئےجبکہ خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی 3323 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، 147 مارکیٹ ودکانیں سیل اور 7ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -