کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کی تنخواہیں آدھی کردی گئیں

کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کی تنخواہیں آدھی کردی گئیں
کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کی تنخواہیں آدھی کردی گئیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹرز سمیت سارے عملے کی تنخواہ نصف کردی گئی۔

ایک ایسے وقت میں جب ڈاکٹرز اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر لوگوں کو بچانے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں، ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی نے ڈاکٹرز سمیت سارے عملے کی تنخواہیں نصف کردیں۔

 یونیورسٹی کے پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز، اسسٹننٹ پروفیسرز، ڈاکٹرز اور دوسرے عملے کو جون کی تنخواہ نہ صرف 7 دن کی تاخیر سے ادا کی گئی ہے بلکہ انہیں تںخواہ بھی آدھی دی گئی ہے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ابھی تک فندز فراہم نہیں کیے جس کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں مسئلہ ہوا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز ملتے ہی تنخواہیں کلیئر کردی جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -