سالوں سے شادی شدہ جوڑوں نے نوجوانوں کو کامیاب شادی کے راز بتا دیئے

سالوں سے شادی شدہ جوڑوں نے نوجوانوں کو کامیاب شادی کے راز بتا دیئے
سالوں سے شادی شدہ جوڑوں نے نوجوانوں کو کامیاب شادی کے راز بتا دیئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی پہلی سالگرہ پر ایک لڑکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں سے خوشگوار ازدواجی تعلق کے لیے نصیحت مانگی جس پر درجنوں لوگوں نے، جن کی شادی کو سالوں بیت چکے تھے، اس لڑکی کو ایسے مفید مشورے دیئے کہ باقی لوگ بھی ان پر عمل کرکے اپنی شادی شدہ زندگی کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق جینا بیکر نامی اس لڑکی نے لکھا کہ ”میری شادی کو ایک سال گزر گیا۔ یہ سفر بہت عمدہ رہا۔ آپ لوگ خوشگوار ازدواجی تعلق کے لیے کیا نصیحت کریں گے؟ جواب میں ای ایچ نائٹ نامی صارف نے لکھا کہ ”کبھی کبھار غصے میں سونے چلے جانا بھی خوشگوار ازدواجی تعلق کے لیے بہترین عمل ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میاں بیوی کے درمیان ہونے والے ہر جھگڑے کا حل نہیں ہوتا، اور جس جھگڑے کا حل نہ ہو اسے مزید بڑھانے کی بجائے سونا بہتر ہے کیونکہ سونے سے جذبات پرسکون ہو جاتے ہیں اور اگلے روز آپ اس جھگڑے کو بھول چکے ہوتے ہیں یا اس کے متعلق جذبات بہت دھیمے پڑ چکے ہوتے ہیں۔“

بینٹ کیٹ نامی ایک صارف نے لکھا کہ ”میری شادی کو 49سال گزر چکے ہیں۔ جب کبھی آپ غصے میں سونے جاتے ہیں پیروں کو ضرور ٹچ کرتے ہیں۔ پیر فری زون ہیں۔ ریلیکس ہو کر سوئیں۔ “میٹ ڈین نامی صارف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ”جب کبھی آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو اور آپ اس ڈر سے اپنے شریک حیات سے نہ پوچھ رہے ہوں کہ پتا نہیں وہ کیا جواب دے، تو ایسا سوال بلا سوچے سمجھے پوچھ لیں۔ زندگی کو عمومی انداز میں رکھیں۔ ازدواجی رشتہ بہت بہتر رہے گا۔“لیس جی نامی صارف نے کہا کہ ”خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے میاں بیوی کو ایک دوسرے سے وعدہ کرنا چاہیے کہ وہ ہمیشہ یہی سمجھیں گے کہ ابھی ان کی نئی نئی شادی ہوئی ہے اور اسی طرح کا طرز عمل بھی رکھیں گے۔ یہ میں اپنی 44سالہ شادی شدہ زندگی کے تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔ میری بیوی آج بھی میری دلہن ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -