وہ ایک آسان سی ورزش جو آپ کی زندگی میں کئی سال اضافہ کر سکتی ہے، سائنسدانوں نے بہترین مشورہ دے دیا

وہ ایک آسان سی ورزش جو آپ کی زندگی میں کئی سال اضافہ کر سکتی ہے، سائنسدانوں نے ...
وہ ایک آسان سی ورزش جو آپ کی زندگی میں کئی سال اضافہ کر سکتی ہے، سائنسدانوں نے بہترین مشورہ دے دیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ورزش صحت مندی کی ضمانت ہوتی ہے اور اب سائنسدانوں نے ایک ایسی آسان سی ورزش بتا دی ہے جس کے ذریعے آپ اپنی زندگی میں سالوں کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ورزش پیروں پر بیٹھنا ہے۔ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا ک ماہر پروفیسر ڈیوڈ ریکلن کا کہنا ہے کہ ”جب ہم کرسی یا دیگر کسی پوزیشن میں بیٹھتے ہیں ہماری ٹانگوں اور کولہوں کے پٹھے سوئچ آف ہو جاتے ہیں لیکن اگر ہم اپنے پیروں پر بیٹھیں تویہ پٹھے بدستور کام کرتے رہتے ہیں۔

پروفیسر ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ”ہم نے یہ نتیجہ تنزانیہ کے ایک قبیلے ہیڈزا پر تحقیق سے اخذ کیا ہے۔ وہ لوگ بھی ہماری طرح دن میں 8سے 9گھنٹے بیٹھتے ہیں مگر وہ زیادہ تر پر سکون ہو کر بیٹھنے کی بجائے اپنے پیروں پر بیٹھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں ہماری نسبت دوسری قسم کی ذیابیطس، خون اور دل کی بیماریاں کم ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب پیروں پر بیٹھنے کے دوران بھی پٹھے کام کرتے ہیں تو ہمارے جسم کی چربی گھلتی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہم موٹاپے سمیت کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ یہ ایسی ورزش ہے جو ہماری زندگی میں بھی کئی سال کا اضافہ کر سکتی ہے کیونکہ پیروں پر بیٹھنے کی وجہ سے ہیڈزا قبیلے کے لوگوں میں دل کے دورے اور سٹروک کا خطرہ بھی کئی گنا کم پایا گیا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -