10ارب روپے کی دنیا کی مہنگی ترین گاڑی، اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟

10ارب روپے کی دنیا کی مہنگی ترین گاڑی، اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟
10ارب روپے کی دنیا کی مہنگی ترین گاڑی، اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟

  

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) فراری دنیا کی مہنگی ترین گاڑی کے ٹریڈ مارک کی قانونی جنگ ہار گئی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ گاڑی 250جی ٹی او تھی جو فراری کمپنی نے 1962ءسے 1964ءکے درمیان تیار کی۔ اس دورانیے میں اس ماڈل کی صرف 39گاڑیاں تیار کی گئیں۔ اس وقت ان گاڑیوں کی کلاسک کار مارکیٹ میں قیمت 5کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 10ارب 47کروڑ روپے) ہے۔

رپورٹ کے مطابق فراری 250جی ٹی او اب تک دنیا میں نجی ڈیلز اور نیلامی میں سب سے مہنگی فروخت ہونے والی گاڑی ہے۔ اس ماڈل کی ایک گاڑی 2018ءمیں 5کروڑ 23لاکھ پاﺅنڈ میں فروخت ہوئی۔ اس گاڑی کا سودا ویدر ٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور فراری گاڑیاں جمع کرنے والے معروف کولیکٹر ڈیوڈ میک نیل کے مابین ایک نجی ڈیل کی صورت میں ہوا تھا۔ اس گاڑی کا ڈیزائن اور دیگر فیچرزپرانی گاڑیوں کے مداحوں کے لیے کشش کا باعث ہیں جو ان کی منہ مانگی قیمت بھی دینے کو تیار ہوتے ہیں۔اس کے ٹریڈ مارک کی ملکیت کے لیے اٹلی ہی کی ایک اور کمپنی نے دعویٰ کر رکھا تھا جس کا فیصلہ اب اس کے حق میں آ گیا ہے اور امکان ہے کہ اب اسی ڈیزائن کی نئی گاڑیاں یہ کمپنی بھی بنائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -