کے پی کے سے مدرسے کا ایک طالب علم جس نے مقابلے کا امتحان پاس کر لیا، سب کو غلط ثابت کر دیا

کے پی کے سے مدرسے کا ایک طالب علم جس نے مقابلے کا امتحان پاس کر لیا، سب کو غلط ...
کے پی کے سے مدرسے کا ایک طالب علم جس نے مقابلے کا امتحان پاس کر لیا، سب کو غلط ثابت کر دیا

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ایک مدرسے کے ہونہار طالب علم نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے مدرسوں اور ان کے فارغ التحصیل طالب علموں کے متعلق پائی جانے والی سوچ کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس طالب علم کا نام معاذ الرحمن ہے جو ایک امام مسجد اور عالم دین کا بیٹا ہے۔ معاذ الرحمن کا کہنا ہے کہ ”جب میں نے مدرسے کی تعلیم ختم کی تو مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ سی ایس ایس کیا ہوتا ہے۔ مجھے میرے ایک دوست نے اس کے متعلق بتایا، جس کا میں ہمیشہ مشکور رہوں گا۔“

معاذ الرحمن کا کہنا تھا کہ ”دوست سے سی ایس ایس کے بارے میں جاننے کے بعد میں نے اس کی تیاری شروع کر دی۔ میں نے صفر سے شروع کیا تھا اور راستے میں کئی ناکامیاں دیکھیں لیکن ہمت نہیں ہاری۔ میں اس سے پہلے 2بار سی ایس ایس کا امتحان دے چکا ہوں اور فیل ہو چکا ہوں۔ پہلی بار میں 5مضامین میں فیل ہوا تھا جبکہ دوسری بار 3میں۔ پھر میں نے پی ایم ایس کا امتحان پاس کر لیا لیکن مجھے کسی گروپ میں مختص نہیں کیا گیا۔ بالآخر تیسری بار میں نے سی ایس ایس کا امتحان دیا اور اللہ کے فضل سے صوبے میں67ویں پوزیشن پر آیا ہوں۔“

مزید :

قومی -