بیوی پر شک، پاکستانی شوہر نے اسے سنگسار کر دیا، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

بیوی پر شک، پاکستانی شوہر نے اسے سنگسار کر دیا، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی
بیوی پر شک، پاکستانی شوہر نے اسے سنگسار کر دیا، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں نام نہاد غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو سنگسار کر ڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ ضلع جامشورو میں پیش آیا ہے جہاں 27سالہ وزیرن نامی لڑکی کو اس کے شوہر اور دیور نے پتھر مار مار کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا اور اس کی مسخ شدہ لاش انڈس ہائی وے کے قریب گاﺅں وڈا چاچڑ کے پاس پھینک دی۔ وزیرن کے والد گل محمد نے ابتدائی طور پر اپنی بیٹی کی موت کو حادثاتی موت قرار دے دیا۔تاہم بعد ازاں اس نے بیان بدل کر وزیرن کے شوہر اللہ بخش اور اس کے بھائی کریم بخش کو اس کا قاتل قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق گل محمد کی اپنی بیٹی کی قبر پر بیٹھ کر انصاف کی دہائی دیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں بہت وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو انسانی حقوق کے کارکن ایاز لطیف پلیجو نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی تھی۔ اس ویڈیو کے ذریعے وزیرن کے سفاکانہ قتل کا واقعہ منظرعام پر آیا۔تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وزیرن کے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے یا انہیں گرفتار کیا گیا ہے کہ نہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -