کار چوری کرکے بھگاتا آدمی جا کے گاڑی چوری کرکے بھگاتی خاتون سے ٹکرا گیا، ایسا واقعہ کہ ہنسی نہ رکے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک آدمی کار چوری کرکے اسے بھگاتا جا رہا تھا کہ سامنے سے ایک خاتون کی کار سے اس کی ٹکر ہو گئی، مگر یہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا کہ یہ خاتون بھی کار چوری کرکے اسے بھگاتی ہوئی جا رہی تھی۔ فوکس نیوز کے مطابق دوچوروں کے ٹکرانے کا یہ دلچسپ واقعہ نیوبرگ میں پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس مرد چور نے ٹویوٹا لینڈکروزر چوری کی تھی جبکہ خاتون بیوک ریگل چوری کرکے لیجا رہی تھی۔
لینڈکروزر کے چور کی شناخت رینڈی لی کوپر کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 27سال ہے اور وہ پورٹ لینڈ کا رہائشی ہے۔خاتون چور 25سالہ لڑکی تھی جس کا نام کرسٹین نکول بتایا گیا ہے۔ وہ نیوبرگ ہی کی رہائشی تھی۔ وہ جو گاڑی لیجا رہی تھی اس کی ایک ہفتہ قبل چوری ہونے کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔ پولیس نے دونوں چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔