انگلینڈ کیخلاف سیریز میں یاسر شاہ کا اہم ہتھیار کون سا ہو گا؟ دبنگ اعلان کر دیا

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں یاسر شاہ کا اہم ہتھیار کون سا ہو گا؟ دبنگ اعلان کر ...
انگلینڈ کیخلاف سیریز میں یاسر شاہ کا اہم ہتھیار کون سا ہو گا؟ دبنگ اعلان کر دیا

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم ہتھیار کے طور پر گگلی کا استعمال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی بھرپور پریکٹس جاری ہے، باﺅلرز اور بلے باز دونوں ہی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔لیگ سپنر یاسر نے بھی گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو چکرانے کا پلان بنا لیا ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ انگلش ٹیم کیخلاف اہم ہتھیار کے طور پر گگلی کو استعمال کریں گے۔

یاسر شاہ نے کہا کہ موجودہ کنڈیشنز اور ڈیوک گیند سپنر کو سپورٹ کرتی ہے تاہم گیند کو چمکانے کا نیا قانون فاسٹ باﺅلرز کیلئے مشکل ہو گا۔ تین ماہ کے تعطل کے بعد گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی ہے، لیجنڈ سپنر مشتاق احمد ٹپس دیتے رہے ہیں اور ان کے مشورے انتہائی مفید ثابت ہو رہے ہیں۔

یاسر شاہ نے کہا کہ خالی سٹیڈیم میں شائقین کی کمی محسوس ضرور ہوگی لیکن اچھا ہے کہ کرکٹ دوبارہ سے بحال ہونے جارہی ہے، فاسٹ باﺅلرز اور سپنرز پریکٹس کر کے سیریز کیلئے خود کو تیار کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -