بھاری بھرکم آدمی کی اپنے جسم کے ایسے حصے میں منشیات چھپانے کی کوشش کہ جان کر ہنسی نہ رکے

بھاری بھرکم آدمی کی اپنے جسم کے ایسے حصے میں منشیات چھپانے کی کوشش کہ جان کر ...
بھاری بھرکم آدمی کی اپنے جسم کے ایسے حصے میں منشیات چھپانے کی کوشش کہ جان کر ہنسی نہ رکے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپا جی کا جنجال ہوتا ہے لیکن امریکہ میں ایک آدمی نے اپنے موٹاپے کا ایسا استعمال کر ڈالا کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ ویب سائٹ hooshdelivery.com کے مطابق اس آدمی کا تعلق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ڈیلٹونا سے ہے جس کا وزن 205کلوگرام سے زائد ہے اور اس کے پیٹ پر اس قدر چربی ہے کہ کئی کئی بل پڑے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص نے پیٹ کی اس چربی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان میں 23گرام چرس چھپائی اور اسے سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ اس42سالہ شخص کا نام کرسٹوفر مائیکل بتایا گیا ہے جو گاڑی میں جا رہا تھا مگر اس نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھ رکھی تھی۔ اس پر پولیس نے اسے روک لیا۔ پولیس کے روکنے پر مائیکل کچھ نروس ہوا جس پر پولیس آفیسرز نے منشیات سونگھنے والے کتے منگوا لیے اور کتوں نے اس کے پیٹ کی شکنوں میں موجود چرس کی نشاندہی کر دی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -