باپ نے بیٹی کی فحش ویڈیو بنالی، 4 سال تک زیادتی کرتا رہا، ماں نے رنگے ہاتھوں پکڑا تو انتہائی شرمناک حرکت کردی

باپ نے بیٹی کی فحش ویڈیو بنالی، 4 سال تک زیادتی کرتا رہا، ماں نے رنگے ہاتھوں ...
باپ نے بیٹی کی فحش ویڈیو بنالی، 4 سال تک زیادتی کرتا رہا، ماں نے رنگے ہاتھوں پکڑا تو انتہائی شرمناک حرکت کردی

  

لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے محرم رشتوں کے تقدس کو تار تار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان نامی شخص اپنی سوتیلی بیٹی کی فحش ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرکے 4 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، لڑکی کی ماں نے جب ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا تو اس نے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ متاثرہ نے اپنی درخواست میں بتایا ہے کہ جب وہ 15 سال کی تھی اس کے باپ نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اس نے میری فحش ویڈیوز بھی بنائیں اور اسی بنا پر مجھے بلیک میل کرکے 4 سال تک زیادتی کرتا رہا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق 4 جولائی کو اس کی ماں باہر گئی ہوئی تھی، اسی دوران اس کے سوتیلے باپ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اس کی ماں آگئی۔ اس نے اس معاملے پر آواز اٹھانے کی کوشش کی تو ملزم نے دھمکی دی کہ وہ میری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔ اس دوران ملزم نے ماں بیٹی کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

مزید :

جرم و انصاف -