وہ ملک جہاں فوجیوں نے اپنی ہی شہری لڑکی کا گینگ ریپ کر دیا، ہنگامہ برپا ہو گیا

وہ ملک جہاں فوجیوں نے اپنی ہی شہری لڑکی کا گینگ ریپ کر دیا، ہنگامہ برپا ہو گیا
وہ ملک جہاں فوجیوں نے اپنی ہی شہری لڑکی کا گینگ ریپ کر دیا، ہنگامہ برپا ہو گیا

  

بوگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں فوجیوں نے اپنی ہی شہری لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، جس پر ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ 23جون کو کولمبیا کے خودمختار علاقے ابیرا شیمی میں پیش آیا جہاں 7فوجیوں نے ایک کم عمر لڑکی کو بربریت کا نشانہ بناڈالا۔اگرچہ کولمبیا میں فوجیوں کے ہاتھوں مقامی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے واقعات عام رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن اس کم عمر لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر ایسا شدید ردعمل سامنے آیا کہ 2جولائی کو کولمبین آرمی کمانڈر جنرل ایڈورڈو زیپاتیرو کو عوام کے سامنے اس کا اعتراف کرنا پڑا۔

جنرل ایڈورڈو نے اعتراف کیا کہ 2016ءسے اب تک 118مقامی کم عمر لڑکیوں کو فوجی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا چکے ہیں اور یہ کیس زیرتفتیش ہیں۔ سات فوجیوں کی درندگی کا شکار ہونے والی لڑکی کا کہنا تھا کہ ”میں ایک ہی بات کہنا چاہتی ہوں۔ کولمبیا کی حکومت یقینی بنائے کہ فوجیوں کی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکیوں کو انصاف ملے گا اور ضمانت دے کہ آئندہ کسی مقامی لڑکی کو اس سلوک کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔“

مزید :

بین الاقوامی -