دنیا کی دوسری لمبی ترین ٹانگوں والی لڑکی کی دلچسپ زندگی

دنیا کی دوسری لمبی ترین ٹانگوں والی لڑکی کی دلچسپ زندگی
دنیا کی دوسری لمبی ترین ٹانگوں والی لڑکی کی دلچسپ زندگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 29سالہ رینتسن خورلو نامی لڑکی کا قد 6فٹ 9انچ ہے اور وہ دنیا میں دوسرے نمبر پر لمبی ترین ٹانگوں کی مالک ہے۔ دی مرر کے مطابق اس کی ٹانگوں کی لمبائی 52.8انچ ہے۔ پہلے نمبر پرٹیکساس کے شہر آسٹن کے شہری میسی کرین کی ٹانگوں کی لمبائی خورلو سے معمولی لمبی یعنی 53انچ ہے۔ خورلو بنیادی طور پر منگولیا کی شہری ہے مگر شکاگو میں مقیم ہے۔
اس کے خاندان میں لگ بھگ تمام لوگوں قد ہی اتنے لمبے ہوتے ہیں۔ اس کے والد کا قد 6فٹ 10انچ اور ماں کا 6فٹ 1انچ ہے۔ خورلو اپنی لمبی ٹانگیں چھپانے کی بجائے ان سے محبت کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ لوگ انہیں دیکھیں چنانچہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر اپنی تصاویر باقاعدگی کے ساتھ پوسٹ کرتی رہتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میں شارٹس اور ہائی ہیل پہننا پسند کرتی ہوں تاکہ میری ٹانگیں مزید لمبی نظر آئیں اور لوگ انہیں دیکھیں۔ مجھے اپنی لمبی ٹانگوں سے پیار ہے اور میرے خیال میں میری ٹانگیں مجھے مزید خوبصورت بناتی ہیں۔“