”ذوالفقار مرزا نے اس حیثیت سے مجھ سے جیل میں ملاقات کی “آفاق احمد بھی میدان میں آگئے

”ذوالفقار مرزا نے اس حیثیت سے مجھ سے جیل میں ملاقات کی “آفاق احمد بھی میدان ...
”ذوالفقار مرزا نے اس حیثیت سے مجھ سے جیل میں ملاقات کی “آفاق احمد بھی میدان میں آگئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے، ذوالفقار مرزا سے ملاقات ان کے وزیرداخلہ ہونے کی بنا پر ہوئی تھی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سے ان کی ساکھ متاثر کرنے کی سازش کی گئی ہے، جے آئی ٹی کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا جیل میں مجھ سے ملاقات کرنے آتے تھے، ذوالفقار مرزا مجھ سے دو بار ملاقات کے لیے آئے تھے۔

سربراہ ایم کیو ایم حقیقی کا کہنا تھا کہ مجھ پر 25 لاکھ روپے لینے کے الزام پر دکھ ہوا، اگر جے آئی ٹی کے تحت سزائیں دینی ہیں تو عدالتیں ختم کردیں، اس جے ا?ئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں، کراچی اور سندھ کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اس سے منہ نہیں موڑا جاسکتا، سپریم کورٹ معاملے کا از خود نوٹس لے۔ان کا کہنا تھا کہ آفاق احمد کو جے آئی ٹی سے نہیں ڈرایا جاسکتا، ہم اس جے آئی ٹی سے بلیک میل نہیں ہوں گے اور نا ہی اپنے اصولوں سے پیچھے ہٹیں گے۔

مزید :

قومی -