"میں نے اسی دن طلاق کا فیصلہ کرلیا تھا جب اس نے بستر پر پاخانہ کیا"  جونی ڈیپ نے سابق بیوی امبر ہرڈ پر حیران کن الزام لگادیا

"میں نے اسی دن طلاق کا فیصلہ کرلیا تھا جب اس نے بستر پر پاخانہ کیا"  جونی ڈیپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہالی ووڈ اداکارجونی ڈیپ نے ہتک عزت کے کیس میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اسی دن اپنی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا تھا جب اس نے بستر پر پاخانہ کیا تھا۔

لندن ہائیکورٹ میں جونی ڈیپ کا دی سن اخبار کے خلاف ہرجانے کا کیس جاری ہے۔ دی سن اخبار نے اداکار کو بیوی کو پیٹنے والا درندہ قرار دیا تھا جس پر جونی ڈیپ نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

منگل کے روز ہونے والی سماعت کے دوران جونی ڈیپ نے عدالت کے روبرو اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اسی دن اپنی سابق اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈ کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا تھا جب اس نے ہمارے ماسٹر بیڈ پر پاخانہ کیا۔

جونی ڈیپ نے عدالت کو بتایا کہ جب اس نے اس حرکت کے بارے میں سوال کیا تو ان کی سابقہ اہلیہ نے یہ کہہ کر بات ٹال دی کہ یہ ایک پرینک تھا۔

جونی ڈیپ نے امبر ہرڈ پر تشدد کے الزامات سے انکار کیا اور کہا کہ وہ کبھی کسی عورت پر ہاتھ اٹھانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے، ان کی پرورش اس علاقے میں ہوئی ہے جہاں عورتوں کا احترام کیا جاتا ہے۔

مزید :

تفریح -