سنوکر کلبز مالکان بھی سڑکوں پر آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

سنوکر کلبز مالکان بھی سڑکوں پر آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا
سنوکر کلبز مالکان بھی سڑکوں پر آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی وباءکورونا وائرس کے سبب سنوکر کلبز کی تاحال بندش کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کلب مالکان نے حکومت سے ایس او پیز کے ساتھ سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

سنوکر کلب مالکان نے یہ مظاہرہ لاہور پریس کلب کے باہر کیا جس میں کلب مالکان اور قومی کھلاڑیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر شدید نعرے بازی کی گئی۔

سنوکر کلب مالکان کا کہنا تھا کہ کلب بند ہونے کے سبب کھیل سے منسلک تمام افراد شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کلبز دوبارہ کھولنے کی اجازت نہ دی گئی تو ملک کے مختلف شہروں میں دھرنا دیں گے۔

مزید :

کھیل -