تین ماہ کے دوران بیرون ممالک سے کتنے ہزار پاکستانی باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرآئے؟حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

تین ماہ کے دوران بیرون ممالک سے کتنے ہزار پاکستانی باچا خان انٹرنیشنل ...
تین ماہ کے دوران بیرون ممالک سے کتنے ہزار پاکستانی باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرآئے؟حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مسافروں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، ہمیں بیرون ملک پاکستانیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے، اپریل سے 6جولائی تک 27 ہزار 381مسافروں کی آمدورفت ہوئی،اجمل خان وزیر

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ کورونا کے تناظر میں باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مسافروں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں حکومت کو بیرون ملک پاکستانیوں کی مشکلات کا بھی اندازہ ہے، اسلئے انٹرنیشنل فلائٹس کا سلسلہ شروع کیا. 

پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےصوبائی مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر نے بتایا کہ اپریل سے 6جولائی تک مجموعی طور پر 27 ہزار 381مسافروں کی آمدورفت ہوئی ہے, 24ہزار785مسافروں کی 162 مختلف پروازوں کے ذریعے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آمد ہوئی جبکہ اب تک 2ہزار 754افراد مختلف پروازوں سے بیرون ملک گئے ہیں،اس تمام عرصے کےدوران بیرون ملک انتقال کر جانے والے 64 افراد کے جسد خاکی بھی وطن منتقل کیے گئے ہیں جنھیں بعد ازاں اپنے علاقوں کو بھیجا گیا ،آج مزید 14میتیں پاکستان لائی گئی ہیں.اجمل خان  وزیر کا کہنا تھا کہ باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر مسافروں کی چیکنگ کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، 13ڈاکٹرز سمیت 32 افراد پر مشتمل طبی عملہ ائرپورٹ پر تعینات ہے جس میں وفاق اور صوبائی دونوں جانب سے عملہ شامل ہے، ائرپورٹ پر بغیر سکیننگ کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہے، اپریل سے اب تک 48ہزار190 افراد کی سکریننگ کی گئی جس میں عملہ اور مسافر دونوں شامل ہیں، ائرپورٹ پر مسافروں کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے جبکہ غیرضروری افرادکےآنےپرپابندی ہے،ائرپورٹ عملےکا کورونا حالات کے دوران کارکردگی بہترین رہی ہے۔

 صوبے میں کورونا کے علاج کے لیے سہولیات بارے بات کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبے میں 200 ہسپتال کورونا کے لیے مختص ہیں، ان ہسپتالوں میں 5 ہزار 4 سو چالیس بستر کورونا مریضوں کے لیے مختص ہیں، چارسدہ میں نو تعمیر شدہ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کو کورونا مریضوں کے لیے مختص کیا ہے جس میں 50 بستروں کی گنجائش ہے۔انکا کہنا تھا کہ نشتر آباد پشاور میں کورونا مریضوں کے لیے 58 بستروں پر مشتمل ہسپتال مختص کیا ہے،جدید طبی سہولیات سے آراستہ دونوں ہسپتالوں کا جلد افتتاح کیا جائے گا.اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے,شرح اموات کا تناسب 5.2 فیصد سے کم ہو کر 3.6 ہو گیا ہے.انھوں نے کہا کہ یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ خیبر پختونخوا میں روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے ٹیسٹس میں مثبت کیسز کی شرح 25 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد پر آ گئی ہے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے ہسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص 50 فیصد بستر زیر استعمال ہیں,اس وقت ہسپتالوں میں 63 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں, پشاور کے ہسپتالوں میں ٹوٹل وینٹی لیٹر 94 ہیں جن میں صرف 51 زیر استعمال ہیں.

کورونا ٹیسٹنگ بارے بات کرتے ہوئےمشیر اطلاعات نے کہا کہ اب تک 1 لاکھ 54 ہزار 278 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا کیسز پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن بارے انکا کہنا تھا کہ اسوقت 244علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے,جہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزاد754 ہے,ان علاقوں کی مجموعی آبادی 8لاکھ 83ہزار 390ہے جنھیں گھروں تک محدود کیا گیا ہے.