”ڈیوڈ وارنر امریکی باکسر ’مے فلائیڈ ویدر‘ جیسا ہے اور میں اسے ہمیشہ سپورٹ کرتا ہوں“ کس اہم شخصیت نے یہ بات کہی

”ڈیوڈ وارنر امریکی باکسر ’مے فلائیڈ ویدر‘ جیسا ہے اور میں اسے ہمیشہ سپورٹ ...
”ڈیوڈ وارنر امریکی باکسر ’مے فلائیڈ ویدر‘ جیسا ہے اور میں اسے ہمیشہ سپورٹ کرتا ہوں“ کس اہم شخصیت نے یہ بات کہی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے ٹیم میں ڈیوڈ وارنر کو معروف امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر جیسا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں انہیں بھرپور سپورٹ کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹن لینگر نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر ٹیم میں ایسے ہیں جیسے ٹیم میں فلائیڈ مے ویدر ہو اور میں یہ جانتے ہوئے بھی ان کو سپورٹ کرتا ہوں کہ ان کے کپتان بننے پر پابندی ہے کیونکہ مجھے ٹیم میں ان کی شمولیت پسند ہے، وہ ایک غیر معمولی کرکٹر ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2018ءمیں بال ٹمپرنگ کیس میں ڈیوڈ وارنر کو ایک برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث وہ کبھی کپتانی نہیں کر سکتے۔

مزید :

کھیل -