یورپی یونین نے 32 ممالک کو پاکستانی پائلٹس گراؤنڈ کرنے کی تجویز دے دی
برسلز (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے 32 رکن ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ جعلی لائسنس رکھنے والے پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کردیں۔
یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے رکن ممالک کو ایک ای میل کے ذریعے کہا گیا ہے کہ وہ ان پاکستانی پائلٹس کو پروازوں کیلئے شیڈول نہ کریں جن کے لائسنس جعلی قرار دیے گئے ہیں۔
برقی خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے 40 فیصد لائسنس جعلی ہیں جو کہ تحفظ کے حوالے سے بہت ہی پریشان کن ہے۔ یہ ممکن ہے کہ پاکستانی لائسنس پر پائلٹ تھرڈ پارٹی کا جہاز اڑا سکتے ہیں جو نقصان کا باعث ہوسکتا ہے۔
یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے رکن ممالک کی ایئر لائنز سے کہا ہے کہ وہ ان پاکستانی پائلٹس کو پروازیں اڑانے کی اجازت دیں جو تصدیق شدہ لائسنس رکھتے ہیں جبکہ مشکوک لائسنس والے پائلٹس کو آُپریٹ نہ کرنے دیا جائے۔
32 ممالک کی ائر لائینز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر نے کی تجویز دی ہے EASA نے یہ تجویز پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کے اجراء میں بے ضابطگیوں کے حکومتی دعوی کے بعد آج دی، ملک کیلۓ شرمندگی ہی شرمندگی ۔ pic.twitter.com/Wfgi5TEzdG
— Farah Saadia (@FarahSaadya) July 7, 2020