پی آئی اے کے 34پائلٹس کو زوردار جھٹکا لگ گیا

پی آئی اے کے 34پائلٹس کو زوردار جھٹکا لگ گیا
پی آئی اے کے 34پائلٹس کو زوردار جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے مزید 34 پائلٹس کے لائسنس معطل کردیے۔سی اے اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پائلٹس کے خلاف انکوائری مکمل ہونے تک ان کے لائسنس معطل رہیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزارت ہوابازی نے 262 مشکوک پائلٹس کی فہرست جاری کی تھی، اس حوالے سے وفاقی وزیر غلام سرور خان کا قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ 148مشکوک لائسنس کی فہرست پی آئی اے کو بھجوادی گئی اور انہیں ہوابازی سے روک دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -