ڈرگ مافیا نے منشیات سے بھرے اپنے ہی جہاز کو آگ لگادی، وجہ ایسی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے

ڈرگ مافیا نے منشیات سے بھرے اپنے ہی جہاز کو آگ لگادی، وجہ ایسی کہ ہر کوئی ...
ڈرگ مافیا نے منشیات سے بھرے اپنے ہی جہاز کو آگ لگادی، وجہ ایسی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے

  

میکسیکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میکسیکو میں ڈرگ مافیا کے کارندوں نے سکیورٹی فورسز کے پیچھا کرنے پر اپنے ہی پرائیویٹ جہاز کو آگ لگادی اور فرار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں غیر قانونی طور پر ایک نجی طیارہ داخل ہوا جس پر فضائیہ متحرک ہوگئی اور اس کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔ فضائیہ کی جانب سے طیارے کو گھیر کر لینڈنگ کرانے کی کوشش کی گئی لیکن اس سے پہلے ہی نجی طیارہ ہائی وے پر اتار لیا گیا۔

طیارہ ہائی وے پر لینڈ کراتے ہی ڈرگ مافیا کے کارندوں نے جہاز کو ہزاروں کلوہیروئن سمیت آگ لگادی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کو پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا تاہم وہ تو ہاتھ نہ آئے البتہ پولیس کو کوکین سے بھرا ٹرک مل گیا جس سے 5 ملین ڈالر کی کوکین برآمد ہوئی۔

مزید :

بین الاقوامی -