بچوں کی فحش فلموں کے عالمی گروہ کا حصہ پاکستانی کے 8 بینک اکاؤنٹس مل گئے

بچوں کی فحش فلموں کے عالمی گروہ کا حصہ پاکستانی کے 8 بینک اکاؤنٹس مل گئے
بچوں کی فحش فلموں کے عالمی گروہ کا حصہ پاکستانی کے 8 بینک اکاؤنٹس مل گئے

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے کی جانب سے بچوں کی فحش فلموں کے عالمی گروہ سے منسلک پاکستانی ملزم کے 8 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سیالکوٹ سے گرفتار ہونے والے ملزم ارسلان کے 8 بینک اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جن کا متعلقہ بینکوں سے ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ملزم کے گھر والوں اور دوستوں سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ملزم کو گزشتہ دنوں سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، اس کے پاس سے فحش ویڈیوز اور تصاویر کا 225 جی بی ڈیٹا ملا تھا۔ ملزم کی پاکستان کو اطلاع انٹرپول نے دی تھی ، ملزم امریکہ کے ایک گروہ سے منسلک ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -