بہاولنگر کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن نے چار ڈسٹری بیوٹرز سے ادویات نہ لینے کا فیصلہ کر لیا 

 بہاولنگر کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن نے چار ڈسٹری بیوٹرز سے ادویات نہ لینے ...
 بہاولنگر کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن نے چار ڈسٹری بیوٹرز سے ادویات نہ لینے کا فیصلہ کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )بہاولنگر میں کیمسٹ تاجر ایسو سی ایشن نے چار ڈسٹری بیوٹر سے سٹاک نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔اس حوالے سے کیمسٹ ایسوسی ایشن کے رہنما ریحان جاوید صدیقی نے بتا یا کہ مذکورہ ڈسٹر بیوٹرز نے حکومت کی جانب سے لگا یا جانے والا ایڈوانس ٹیکس حکومتی احکامات سے پہلے ہی عائد کردیا ہے جس کے بعد تمام کیمسٹوں کی ایسوسی ایشنز نے عہد کیا ہے کہ ان ڈسٹری بیوٹرز سے ادویات نہیں لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تمام کیمسٹ برادری کو ایسوسی ایشن کے اس فیصلے پر عمل کرنا ہو گا ۔دوسری جانب چشتیاں میں کیمسٹ تاجر اور دوکاندار ایڈوانس ٹیکس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ،دوکانداروں نے پلے کارڈ اٹھا کر پر امن احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں ٹیکس کا اضافہ معاشی قتل ہے ،اس کو ختم کیا جائے ۔

۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔