حوالدار لالک جان نشان حیدر کا 22واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

 حوالدار لالک جان نشان حیدر کا 22واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
 حوالدار لالک جان نشان حیدر کا 22واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

  

قصور (آن لائن) معرکہ کارگل میں نشان حیدر اعزاز حاصل کرنیوالے حوالدار لالک جان شہید کا 22واں یوم شہادت آج 7جولائی بروز بدھ کو منایا جا رہا ہے ،مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں شہید لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔حوالدار لالک جان شہید پاکستان کے جنت نظیر علاقہ گلگت بلتستان میں پیدا ہوئے،انہوں نے1999ء میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے جونیئر افسر کی حیثیت میں بھارت کیخلاف کارگل کے معرکے میں حصہ لے کراپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔حوالدار لالک جان کی مادری زبان کھوا رتھی لیکن انہیں برشسکی اور شیناز زبانوں پر بھی عبور حاصل تھاوہ نشان حیدر اعزاز حاصل کرنیوالے اب تک کے آخری فوجی ہیں۔وہ7جولائی 1999ء کو جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -قصور -