سونے کی قیمت بڑھ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں فی تولہ سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ نو ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 172 روپے اضافے سے 93 ہزار 793 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1808 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔