دلیپ کمار کے اثاثوں کی کل مالیت کتنی تھی؟

دلیپ کمار کے اثاثوں کی کل مالیت کتنی تھی؟
دلیپ کمار کے اثاثوں کی کل مالیت کتنی تھی؟
سورس: Twitter

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے پہلے خان دلیپ کمار (یوسف خان) کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ممبئی کے ایک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ ان کا طویل علالت کے بعد 98 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔

سلیبرٹی نیٹ ورتھ کے مطابق دلیپ کمار کا سب سے بڑا ذریعہ آمدن فلموں میں اداکاری تھا۔ ان کے اثاثوں کی کل مالیت کا تخمینہ 85 ملین ڈالر (6 ارب 27 کروڑ روپے بھارتی، 13 ارب روپے پاکستانی) لگایا گیا ہے۔

دلیپ کمار نے 1944 میں فلم جوار بھاٹا سے اپنی فلمی کریئر کا آغاز کیا اور آخری بار انہوں نے سنہ 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم قلعہ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دلیپ کمار برصغیر کے پہلے اداکار تھے جنہوں نے 1950 کی دہائی میں فلم کا معاوضہ ایک لاکھ روپے چارج کیا۔ وہ ممبئی کے مہنگے ترین علاقے باندرا میں اپنی 78 سالہ اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو کے ساتھ مقیم تھے۔

مزید :

تفریح -