الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان کے تقرر کے نوٹیفیکشن جاری کردیئے ہیں ،الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس جبکہ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب کے تقرر کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔
عدالتی فیصلے کے بعد گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کو طلب کیا تھا،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی ترجیحی امیدوار بتول جنجوعہ، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس کو خواتین کی نشستوں پر کاغزات کی تفصیلات جاننے کیلئے بلایا تھا،اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئل یعقوب کو بھی الیکشن کمیشن طلب کیا تھا۔