عید الاضحیٰ کیلیے سیکیورٹی پلان تیار ، مساجد اورامام بارگاہوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے

عید الاضحیٰ کیلیے سیکیورٹی پلان تیار ، مساجد اورامام بارگاہوں کی چھتوں پر ...
عید الاضحیٰ کیلیے سیکیورٹی پلان تیار ، مساجد اورامام بارگاہوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جانب سے چاند رات اور عیدالاضحی کے موقع پرنمازِ عید اجتماعات اور قبرستانوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس کے 07 ایس پیز،35ڈی ایس پیز، 83ایس ایچ اوز سمیت 08ہزارسے زائدپولیس جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔چاند رات اورعیدالاضحی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔شہرکے داخلی وخارجی راستوں پرسیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی جبکہ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور اشخاص کی سخت چیکنگ یقینی بنائی جائے گی۔شہر بھر کی4893 مساجد کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔کیٹیگری اے میں 146،بی میں 713جبکہ کیٹیگری سی میں 4034مساجد شامل ہیں۔ 187کھلے مقامات پر نمازیوں کی سیکیورٹی کیلئے1500 کے قریب پولیس جوان ڈیوٹی پرمامور ہونگے۔نمازیوں کو 3 درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔مساجد،امام بارگاہوں، عبادت گاہوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے۔چیکنگ کیلئے میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -لاہور -