بڑی عید کی بڑی خوشی ،  3 پاکستانی فلمیں ریلیز کیلئے تیار

بڑی عید کی بڑی خوشی ،  3 پاکستانی فلمیں ریلیز کیلئے تیار
بڑی عید کی بڑی خوشی ،  3 پاکستانی فلمیں ریلیز کیلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)رواں سال عید الفطر پر 7 پاکستانی فلمیں ریلیز ہونے کے بعد اب عید الاضحیٰ پر مزید 3 پاکستانی فلمیں ریلیز کے لئے تیار ہیں۔ عیدالفطر سے قبل پاکستان میں آخری بار 2019 میں عید الاضحیٰ کے موقع پر سینماؤں میں فلمیں ریلیز ہوئی تھیں، جس کے بعد مارچ 2020 میں کورونا کی وبا ءآنے کی وجہ سے سینما بند کردیے گئے تھے۔تقریباً 2 سال بعد عید الفطر پر صبا قمر اور زاہد احمد کی کامیڈی ایکشن فلم ”گھبرانا نہیں ہے“،”ہانیہ عامر“ اور علی رحمٰن کی کامیڈی مصالحہ فلم ”پردے میں رہنے دو“، نیلم منیر اور احسن خان کی مصالحہ کامیڈی فلم ”چکر“، امر خان اور عمران اشرف کی مصالحہ انٹرٹینمنٹ فلم ”دم مستم‘‘،صائمہ اور جنت مرزا کی ”تیرے باجرے دی راکھی“,”محافظ“اور ”گوگا لاہوریا‘‘  ریلیز ہوئی۔اس عید ٰ پر فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی”قائد اعظم زندہ باد“، ہمایوں سعید، مہوش حیات اور کبریٰ خان کی ”لندن نہیں جاؤں گا“ اورحیدر سلطان کی فلم ”اشتہاری ڈوگر“ ریلیز کی جائے گی۔ 
 

مزید :

تفریح -