پنجگور میں شدید بارش، دیوار گرنےسے ایک ہی گھر کے 4بچے جاں بحق
پنجگور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں شدید بارشوں کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق پنجگور میں حاجی غازی کےعلاقےمیں دیوار گرنے سے 4بچے جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2بھائی اور ایک بہن بھی شامل ہیں، بچوں کی عمریں 2سے 17سال کے درمیان ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ شدید بارشوں کے باعث دیوار کے خستہ حال ہونے کے نتیجے میں پیش آیا، امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر بچوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔
دوسری جانب ضلع گوادر میں تیسرے دن بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث اہم سڑکوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا اور گاڑیوں کی آمدورفت میں شدید مشکل پیش آئیں، پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شہریوں کو کوسٹل ہائی وے پر سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ دس جولائی تک جاری رہےگا۔
Comments