ایل پی جی کی قیمت میں کمی

ایل پی جی کی قیمت میں کمی
ایل پی جی کی قیمت میں کمی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل پی جی ایسوسی ایشن نے پیداواری اداروں کی جانب سے قیمت میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی۔ 

 چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایل پی جی کے پیداواری اداروں نے گیس کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔ عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 220 روپے فی کلو سے کم ہو کر 210 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھریلو سلنڈر 120 اور کمرشل سلنڈر 450 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد اب گھریلو سلنڈر کی قیمت 2480 جبکہ کمرشل سلنڈر 9530 روپے میں دستیاب ہے۔

مزید :

قومی -