بالی ووڈ کے سینئر اداکار راج ببر کو 26 برس پرانے مقدمے میں2 سال قید کی سزا سنادی گئی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار راج ببر کو 26 برس پرانے مقدمے میں2 سال قید کی سزا ...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار راج ببر کو 26 برس پرانے مقدمے میں2 سال قید کی سزا سنادی گئی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کےسینئر اداکار و کانگریس پارٹی کے رہنما راج ببر کو اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کی عدالت نے 2 سال قید کی سزا سنادی۔ راج ببر کو 1996 میں درج کیے گئے ایک مقدمے میں سزا سنائی گئی ہے۔ وہ اس وقت سماج وادی پارٹی میں تھے اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک سرکاری افسر پر تشدد کیا ہے۔ راج ببر کو ساڑھے آٹھ ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت کی طرف سے جس وقت سزا سنائی جا رہی تھی اس  وقت راج ببر کمرہ عدالت میں ہی موجود تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری افسر پر اس وقت تشدد کیا جب وہ سماج وادی پارٹی کی طرف سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔2 مئی 1996 کو  پولنگ آفیسر شری کرشنا سنگھ رانا نے الزام عائد کیا تھا کہ راج ببر اور ان کے ساتھی پولنگ بوتھ میں گھسے اور سرکاری عملے پر تشدد کیا۔

خیال رہے کہ 1977 میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز کرنے والے راج ببر نے 1989 میں سیاسی میدان میں قدم رکھا اور جنتا دل پارٹی کا حصہ بنے۔ بعد ازاں وہ سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے اور سنہ 2004 میں انہوں نے اسے بھی خیر باد کہہ دیا اور کانگریس کو جوائن کرلیا تھا۔

مزید :

Breaking News -تفریح -