لوڈ شیڈنگ سے ستائے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی

لوڈ شیڈنگ سے ستائے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی
لوڈ شیڈنگ سے ستائے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے  بجلی مزید مہنگی کرتے ہوئے فی یونٹ قیمت میں 9 روپے 52 پیسے کا اضافہ کردیا۔

نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کراچی کے لیے بجلی مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اضافی وصولی جولائی اور اگست کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی، جولائی کے بلوں میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ وصول کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کے بلوں میں 6 روپے 89 پیسے فی یونٹ وصولی ہو گی۔نیپرا اعلامیے میں کہا گیا کہ کےالیکٹرک نے 11روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف جولائی اور اگست کے بلوں پر ہوگا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -