وزیر اعظم کا بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کیلئے امداد کا اعلان

وزیر اعظم کا بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کیلئے امداد کا اعلان
وزیر اعظم کا بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کیلئے امداد کا اعلان
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔

 اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے  سیلاب  اور بارشوں سےجاں بحق  ہونے والے افرادکےاہل خانہ کی ہنگامی مالی امدادکی منظوری دے دی ہے ۔  جاں بحق افراد کے خاندانوں کو فی کس  10 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ امدادی رقم میں سے آدھی وفاقی جب کہ نصف متعلقہ صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -