سکردو ؛ سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق 

Jul 07, 2023 | 03:00 PM

سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکردو میں  سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق  ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  پولیس کاکہنا ہے کہ سکردو میں دیوسائی روڈ پر سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، حادثے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 3مرد ، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل  ہے، پولیس کاکہنا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا،جبکہ  2افراد زخمی  ہوئے۔

مزیدخبریں