خیبرپختونخوا سے جاری 85عالمی  ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے کی تصدیق

خیبرپختونخوا سے جاری 85عالمی  ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا سے جاری انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس میں سے 85 لائسنس جعلی ہونے کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے پی کی دستاویزات کے مطابق ہانگ کانگ سے بھیجیگئے 90 ڈرائیونگ لائسنس میں سے 85 جعلی نکلے اور صرف 5 ڈرائیونگ لائسنس اصل قرار دیے گئے جس کا تحریری جواب ہانگ کانگ بھجوادیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق ہانگ کانگ نے 90 ڈرائیونگ لائسنس کی فہرست تصدیق کے لیے بھیجی تھی جس کی تصدیق کا عمل شروع کیا گیا تو 90 میں سے 85 ڈرائیونگ لائسنسز کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے  وزارت خارجہ کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو معاملیکی چھان بین کرکے14 روز کے اندر تحقیقات کی ہدایت کی تھیں،ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ احمد کمال نیتحقیقات مکمل کرکے رپورٹ چیف سیکرٹری کو ارسال کردی ہے۔

  لائسنس

مزید :

صفحہ اول -