بی آر ٹی سکینڈل، نیب کی درخواست  پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب

بی آر ٹی سکینڈل، نیب کی درخواست  پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آ باد (آئی این پی) احتساب عدالت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)کے مبینہ اسکینڈل سے متعلق نیب کی درخواست پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔  احتساب عدالت میں بی آر ٹی مبینہ اسکینڈل سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت احتساب عدالت کے جج محمد یونس نے کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نہ تحقیقات کا حصہ بن رہا ہے اور نہ ہی میں انکوائری میں شامل ہو رہا ہے، ملزم بیرونی ملک ہے اور ان کے خلاف سرچ وارنٹ بھی جاری کئے گئے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کو اشتہاری قرار دے کر کارروائی کا آغاز کرے، عدالت ملزم کے خلاف سی آر پی سی قانون کے سیکشن 86 اور 87 کے تحت کاروائی کرے۔ بعد ازاں، عدالت نے ملزم کے خلاف سیکشنز 87 اور 86 کے تحت کاروائی کا آغاز کردیا، عدالت نے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایت بھی کردی۔ عدالت نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔

بی آر ٹی

مزید :

صفحہ اول -