جو دیسی گھی،مٹن کے بغیر رہ نہیں سکتا وہ کیا بھوک ہڑتال کریگا:عظمیٰ بخاری

جو دیسی گھی،مٹن کے بغیر رہ نہیں سکتا وہ کیا بھوک ہڑتال کریگا:عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید جو شخص دیسی گھی کے مرغوں اور بکروں کے سوا رہ نہیں سکتا وہ بھوک ہڑتال کیسے کرسکتا ہے، مجھے لگتا ہے بھوک ہڑتال کی باتیں کرنے والے تو روزہ بھی نہیں رکھتے ہوں گے، ایک قیدی کی بلیک میلنگ اور دھونس و دھمکی سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قیدی نمبر 804 کے جائز و ناجائز مطالبے مانے جا رہے ہیں، اڈیالہ جیل میں کتنے لوگ ہیں جنہوں دیسی گھی اور مٹن ملتا ہے، جیل میں ایک شیلف بنی ہوئی ہے جس میں امپورٹڈ کھجوریں، بادام اور اخروٹ پڑے ہوتے ہیں۔اگر قیدی کو لگتا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش اور ایک صوبے کو دوسرے سے لڑوانے کیلئے سازش کررہاہے، اگر ملک کے خلاف سازش یا انقلاب لایا گیا تو پھر اس انقلاب کو واپس کرنا اچھی طرح آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف آرٹیکل اور آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے باوجود انہیں قانونی طورپر ریلیف دیا جا رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری

مزید :

صفحہ اول -