شاہدرہ میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی،قیمتی سرکاری اراضی واگزار
لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور میں قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ چیف آفیسر علی عباس بخاری کی نگرانی میں ریگولیشن عملے نے جی ٹی روڈ شاہدرہ میں کامیاب آپریشن کیا،گزشتہ کئی سال قبضہ کی گئی سرکاری اراضی کا واگزار کروا لیا گیا، واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔دوران آپریشن مزاحمت پر 5افراد کے خلاف استغاثہ جمع کروا دیا گیا۔جبکہ آپریشن کی بعد عمارت زیڈ او ریگولیشن راوی زون کے حوالے کر دی گئی ہے،بلدیہ عظمی اور پولیس کی ٹیمیں نے مشترکہ طور آپریشن میں حصہ لیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہے گی، سرکاری اراضی پر قابض ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔